ریتھک کب تک روئے گا ایک چھوٹے سے افیئر کیلئے؟..

ریتھک کب تک روئے گا ایک چھوٹے سے افیئر کیلئے؟..

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار ہریتھک روشن پر طنزکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ کب تک ایک افیئر (معاشقے) پر روتے رہیں گے؟

ریتھک کب تک روئے گا ایک چھوٹے سے افیئر کیلئے
ریتھک کب تک روئے گا ایک چھوٹے سے افیئر کیلئے


*کنگنا کی جانب سے ٹوئٹر پر یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ہریتھک روشن کی جانب سے اداکارہ کے خلاف درج ایف آئی آر ان کے وکلاء کی درخواست پر سائبر سیل سے کرائم انٹیلی جنس یونٹ میں منتقل ہوگئی ہے۔

***

سلمان کے بعد کنگنا رناوت نے عامر سے مدد مانگ لی

کنگنا کو ہریتھک سے محاذ آرائی مہنگی پڑنے لگی*

ہریتھک کی کنگنا کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی*

خیال رہےکہ کنگنا رناوت نے 2016 میں ریتھک روشن کو اپنا سابق عاشق قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات  لگائے تھے جس پر اداکار نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا جب کہ کنگنا  نے بھی ریتھک کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا تھا۔*

***

2016 میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ریتھک روشن نے دعویٰ کیا تھاکہ 2013 سے 2014 کے درمیان انہیں کنگنا رناوت کی آئی ڈی سے سیکڑوں ای میل بھیجی گئی تھیں اور انہوں نے کنگنا کے ساتھ اپنےکسی بھی قسم کے تعلق کو بھی ردکیا تھا۔*

ریتھک کب تک روئے گا ایک چھوٹے سے افیئر کیلئے؟
ریتھک کب تک روئے گا ایک چھوٹے سے افیئر کیلئے؟


ریتھک روشن کی جانب سے قانونی کارروائی میں پیش* رفت آنے پر کنگنا نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 'ریتھک کا رونا دوبارہ شروع ہوگیا، ہمارے تعلقات ختم ہونے اور اپنی بیوی سے طلاق کوکئی سال گزرنے کے باوجود بھی وہ آگے نہیں بڑھا اور کسی خاتون سے دوستی کو تیار نہیں جب کہ میں اپنی زندگی میں دوبارہ حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہوں تو اس کا ڈرامہ پھر سے شروع ہوگیا ہے'*

Newswarningtv & news live

 

Post a Comment

Previous Post Next Post